وہاڑی ،ملک بھر کی طرح وہاڑی کی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے منا رہی ہے

25

وہاڑی ،31 مارچ (اے پی پی ):دنیا بھر کی طرح وہاڑی کی مسیحی برادری بھی ایسٹر کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے ایف سی بی چرچ فش فارم،براکاہ چرچ غفور ٹاؤن ودیگر چرچز میں پاسٹرز نے مذہبی عبادت کروائی جبکہ ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

ملک بھر کی طرح وہاڑی کی مسیحی برادری اتوار کو  ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے منا رہی ایف سی بی چرچ فش فارم وہاڑی میں انچارچ ایف سی بی چرچ پاسٹر ممتاز ساون،پاسٹر یوآب گل،پاسٹر وقاص بھٹی اور پاسٹر راج رزاق اور براکاہ چرچ غفور ٹاؤن وہاڑی پاسٹر حیات مسیح نے مذہبی عبادات کروائی عبادت میں شریک مسیحی بڑے بچے سبھی رنگ برنگے کپڑے پہنے خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے پاسٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی اپنے وطن پاکستان میں ایک آزاد زندگی گزار رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں مسلم ہمارے بھائی ہیں جو ہماری خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں تمام چرچز میں ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔