نوشہرہ ورکاں،31 مارچ (اے پی پی):پھلوں میں جہاں آم کو بادشاہ کا خطاب مل چکا ہے وہاں اسٹیبری کا پھل بھی کم مقبول نہیں رہا جس کی کاشت کا گراف اس حد تک ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں موضع لیل اور دیگر دیہات میں درجنوں ایکڑ پر کاشت کی گئی ہے اور جس قدر یہ پھل خوش ذائقہ ہے اسی قدر پوری دنیا میں مقبول بھی ہو چکا ہے اور حالیہ دنوں میں اسٹیبری کی کھیت میں تیاری عروج پر ہےاور اسٹیبری کے کھیت کی نگہداشت لمحہ بہ لمحہ اور کھیت سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ اور پھل اتارنے کے لیے مرد خواتین کی ضرورت بغرض اجرت مسلسل رہتی ہے اور اس پھل کو تجارتی بنیادوں پر انتہائی منافع بخش بھی جانا جاتا ہے، اسٹیبری کا پھل جب عروج پر ہوتا ہے تو کھیت کی خوبصورتی دید کے قابل ہوتی ہے ۔