شہر اولیاء میں ستھرا پنجاب مہم کے آخری روز بھی بھرپور صفائی آپریشن جاری

17

 

ملتان،31 مارچ (اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سیداں والا بائی پاس پر طول عرصے سے قائم فلتھ ڈپوز کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا اور کمپنی حدود سے باہر بائی پاس اور ہیڈ محمد والا روڈ پرعوامی مفاد میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے پلاٹوں میں پڑے کوڑا کرکٹ اٹھا کر مٹی اور چونے کی تہہ بچھا دی گئی ہیں،  سینئرمنیجر آپریشن فہیم لودھی کی سربراہی میں 100 سے زائد سینٹری ورکرز پر مشتمل سکواڈ کاچھٹی کے روز آپریشن کلین اپ کیا گیا ۔

سی ای او شاہد یعقوب نے کہا طویل عرصے سے سیداں والا بائی پاس پر فلتھ ڈپوز کی شکایات موصول ہورہی تھیں اور کہا  کہ کمشنر مریم خان کے حکم پر کمپنی تمام ایریا کلئیر کرکے صاف ماحول فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا روڈ کی   مستقل صفائی کیلئے ضلع کونسل اور کنٹونمنٹ بورڈز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

 سی ای او نے کہا کہ  ستھرا پنجاب مہم کے دوران شہر سے 25 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا ہے اور کہا عید الفطر کے سلسلے میں بھرپور صفائی آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔