کوئٹہ،31 مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سی ایم ایچ ہسپتال میں ہرنائی بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ نے زخمیوں سے عیادت ،صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔