مظفرگڑھ،2اپریل(اے پی پی):ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر واقع بیوریجز پلانٹ کی انسپکشن کے دوران 7ہزار 600 لیٹر سے زائد، زائد المیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف کر دیں ہیں اور بیوریجز پلانٹ مالکان پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں زہریلے مشروبات بیچنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔