اے پی پی آفس سرگودھا سےشجرکاری مہم کا آغاز

24

سرگودھا، 04 اپریل(اے پی پی):ڈائریکٹرایڈمن پی ایچ اے سرگودھا محمد فاروق حیدر اوراسٹیشن مینجراے پی پی سرگودہا مخدوم شاہ لطیف قریشی نے اے پی پی آفس کلب روڈ سرگودھا میں پودالگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایچ اے سرگودھا محمد فاروق حیدر  نے کہاکہ درخت لگانا سنتؐ ہے اس لیے ہر فردکو اپنے حصے کا ایک پودالگانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ درخت ہماری اورہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کے ضامن ہیں،ہمیں ناصرف درخت لگانے ہیں بلکہ اُن کے پروان چڑھنے تک ان کی حفاظت بھی کرنی ہے،ماحولیاتی آلُودگی پر قابوپانے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہیں جس میں پی ایچ اے اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے۔اس موقع پر ا سٹیشن مینجر اے پی پی مخدوم شاہ لطیف قریشی کا کہناتھا کہ پی ایچ اے کی شجرکاری مہم ایک احسن اقدام ہے جس میں شہریوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے۔ اس موقع پرشفقت حسین اعوان، رانا محمد وقاص، تنویر احمد قریشی،چوہدری اظہر حسین، رائے حسن محمود ڈھڈی،محمد عثمان،محمد مشتاق ودیگربھی موجود تھے۔دیگرازیں ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے محمد فاروق حیدر  نے اے پی پی آفس کا وزٹ کیا۔