نارووال،05اپریل( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرسیدحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر نے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈورٹیموں کی طرف سے66ہزار672 اور74 آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے 13ہزار767ہاوسزچیک کیے گئے جبکہ1463 ہاٹ سپاٹ سوفیصدچیک کیے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی ایس او پیزی خلاف ورزی پرٹائرشاپس،ہوٹلزاورکباڑخانہ جات ودیگر43 افرادکونوٹسزجاری کیے گئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حافظ عرفان حمید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا،ڈی ڈی ایچ اوز،ڈاکٹرخالدمحمود،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرراحت جاویدخاں، ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق سمیت فشریز، ایجوکیشن، پاپولیشن، سپورٹس، ریسکیو1122، لائیوسٹاک ،زراعت،میونسپل کمیٹیز دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔