چترال،05 اپریل(اے پی پی ):سعودی حکومت نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے،سعودی کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور احصار فا ونڈیشن نے دیر بالا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائد نادار، غریب، یتیم اور لاچار افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کئے ۔ فوڈ پیکج میں آٹا، گھی، چائے، دالیں، کجھور ودیگر خوراک کی اشیا ء شامل تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے نمائندوں نے کہا کہ سعودی حکومت کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ہزاروں افراد میں فوڈ پیکج کے علاوہ ونٹر پکیج بھی تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید برفباری سے متاثرہ افراد اور رمضان میں فوڈ پیکج کی تقسیم کا مقصد متاثرہ افراد کے مدد اور ریلیف فراہم کرنا تھا اور یہ سلسلہ آئندہ کے لئے بھی جاری رہیگا۔
احصار فاونڈیشن نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے اس سے قبل بھی خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہزاروں افراد میں فوڈ اور ونٹر پیکج تقسیم کر چکی ہے ۔