قصور،6اپریل(اے پی پی): معروف مذہبی سکالرقاری محمدطیب نے کہا ہے کہ لیلتہ القدر(شبِ قدر)کی رات انسان کی زندگی میں ایک سرمایہ ہے،اِس رات کے ایک بھی لمحے کو ضائع نہ کیاجائے اوراللہ تعالیٰ کے ہاں جتنا بھی گِڑگِڑایاجاسکتاہے روئے اوراللہ تعالیٰ سے مناجات کریں،اللہ تعالیٰ ضرور دعاؤں کو قبول کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار قاری محمدطیب نے اے پی پی قصور کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری محمدطیب نے کہا کہ لیلتہ القدر کی فضیلت کوقرآن مجیدمیں کہاگیاہے کہ یہ ہزار مہینے سے افضل رات ہے، اِس کی ایک گھڑی بھی جس کو نصیب ہوجائے تواللہ پاک اُس کی دنیابھی بنادیتے ہیں اورآخرت بھی بنادیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں قاری محمدطیب نے بتایاکہ ہمیں عیدالفطرسے قبل ہی ذہن نشین کرلیناچاہیے کہ کن کن لوگوں کونہیں بولنا،پورے رمضان المبارک کا صدقہ فطر عید سے پہلے ہی نکال دیناچاہیے،غرباء میں تقسیم کردیناچاہیے، اگرآپ کے رشتہ داروں میں کوئی غریب ہے تو فطرانے سے بھی زیادہ کچھ رقم لگاکے اُن کو بھی بغیربتائے ادا کردینی چاہیے۔