سرگودھا: مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کرکے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار

34

 

سرگودھا،8اپریل (اے پی پی ):مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کرکے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار،کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔  مختلف ناموں سے پہچان رکھنے والا ملزم گلفام پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرتا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور افغانستان سے گاڑیاں چوری کر کے سستے داموں فروخت کرتا تھا ۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد کر لیں۔

برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، بہترین کارروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی منظور احسن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔