قصور،10اپریل(اے پی پی): ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں بھی عیدالفطر کے پُرمسرت تہوارکو جوش وخروش‘جذبے اورمذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔قصورپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت فول پروف انتظامات کئے گئے‘عیدگاہوں اورمساجدوں کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے تھے۔اس موقع پر عیدالفطرنمازکی ادائیگی کا بڑا اجتماع جامع مسجد ریلوے کوارٹرعیدگاہ قصورمیں ادا کیا گیا جہاں پر ضلع قصورکے معروف مذہبی سکالر قاری محمدطیب نے عیدالفطرکے موقع پر خوبصورت بیان کیااورخطبہ بھی دیا۔بعدازاں قاری محمدطیب نے ”اے پی پی نیوز“سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عیدالفطر اللہ پاک کی رحمت اورخوشی کا دن ہے‘آج کے دن اپنے دل کے ضرف کو بڑا کرلیناچاہیے‘اپنے دوستوں‘بہن‘بھائیوں اورعزیزواقارب سے خوشگوارموڑ میں ملناچاہیے۔قاری محمدطیب نے کہاکہ آج کے دن اتحاد‘یگانگت‘باہمی رواداری‘پیارومحبت اوربھائی چارے کوبھی فروغ دیناچاہیے۔