پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا عید پر پیغام

34

اسلام آباد، اپریل 10 (اے پی پی): پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ روزے مکمل کرنے کے بعد یہ خوشیوں کا تہوار مل جل کر منایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عید منا کر انکو بہت اچھا لگا اور عید کے اجتماع میں سویٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انکو عید کی خوشیاں بانٹنے کا موقع ملا۔