فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی

35

اسلام آباد، اپریل 10 (اے پی پی): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور کونسل آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر العیسیٰ نے امامت کی۔

فیصل مسجد میں میں عید الفطر کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی ،اس موقع پر ملک کی سلامتی،استقامت،کشمیر کے مجاہدین اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔نماز کے بعد پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ، زمرد خان نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔