پشاور،11اپریل(اے پی پی): محکمہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان محمد سعد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم پولیس سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، اور سیاحوں کے ہر قسم کی سفری مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان محمد سعد نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باعث ملک بھر سے سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کرلیا ہے جہاں انکو ہر قسم کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے ٹورازم پولیس کے نوجوانان صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے مزید کہا کہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور سیاح کسی بھی دورے سے قبل ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں،سیاح صوبے کے سیاحتی مقامات کر رخ کرتے وقت ماحول کی صفائی کا خیال رکھے، سیاحوں کی رہنمائی کیلئے جگہ جگہ سائن بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں۔