کراچی 11،اپریل( اے پی پی ):بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرے ٹرک کو گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے زخمیوں کو فوری طور پرجناح ٹراما سینٹر کراچی منتقل کیا گیا جہاں 40 مریضوں کو طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا جب کہ 13 افراد زیر علاج ہیں اور پانچ زخمی وینٹی لیٹر پر منتقل کیے گئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ٹراما سینٹر پہنچے اور زخمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں انہیں کمشنر کراچی اور سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے علاج کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی انہوں نے ٹراما سینٹر کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ابھی مکمل معلومات نہیں ہیں کہ کتنے افراد اس ٹرک پر سوار تھے ہم جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی بھرپور مدد کرینگے ہمارے قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندے حادثے متاثرہ افراد کے گاﺅں میں موجود ہیں اور میں خود بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ٹھٹھہ روانہ ہو رہا ہوں۔