چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ  کی جانب” آگے بڑھنے کی دوڑ” کا اہتمام

30

چنیوٹ،14اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ  کی جانب سے اپنے بیٹے عرفان قیصر شیخ مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر چنیوٹ میں ” آگے بڑھنے کی دوڑ” کا اہتمام کیا گیا۔ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے چنیوٹ میں ہرسال میراتھن ریس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی طرف سے 16 ویں سالانہ 7 کلو میٹر طویل ریس ٹول پلازہ دریائے چناب سے ختم نبوت چوک تک منعقد ہوئی  سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں میں ٹی شرٹس تقسیم کی گئیں۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس دوڑ میں حصہ لیا ان کے ساتھ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے بھی حصہ لیا ۔سالانہ میراتھن دوڑ دریائے چناب سرگودھا روڈ سے شروع ہوئی اور ختم نبوت چوک میں ختم ہوئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔