سول سیکرٹریٹ کو جنوبی پنجاب کے زیر تعمیر عمارت میں منتقل کرنے کی تیاریاں شروع

25

 

ملتان ،15اپریل(اے پی پی)سول سیکرٹریٹ کو جنوبی پنجاب کے زیر تعمیر عمات میں منتقل کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جنوبی پنجاب  کےسیکرٹری  سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین  کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے  ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر، سیکشن آفیسر ریاض خان،ایکسین میپکو فرقان زکریا اورڈائریکٹر  پی ایچ اے عدنان بٹ نے شرکت کی جبکہ  آئی ڈیپ کے  پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار حلیم نے لاہور سے  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےاور اجاس کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے جنوبی پنجاب  کےسیکرٹری  سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس کو بتایا کہ کہ  ساوتھ پنجاب  کےایڈیشنل چیف سیکرٹری بہت جلد جی او آر  منتقل ہوجائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے آفس کو شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی آئی ڈیپ اے سی ایس آفس بلاک کی مرمت کا کام دو ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  آفس فرنیچر کے لئے ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے اور اس کی ترسیل جلد شروع کر دی جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہونے   کی وجہ سے سولر سسٹم کا تخمینہ دوبارہ تیار کیاجارہا ہے۔اجلاس سے قبل سیکرٹری سروسز  انجینئیر امجد شعیب خان ترین  نے  سیکرٹریٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔