سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا منصوبہ فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

17

 

لاہور،16 اپریل ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سعید خان، کنٹریکٹرز اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔کنٹریکٹرز اور آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا منصوبہ فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا کام دو شفٹوں میں جاری ہے۔ ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔