گھوٹکی ، وزیر داخلہ سندھ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ،علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

11

 

گھوٹکی،16اپریل(اے پی پی): گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو میں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی سربراہی میں  ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علاقے کی  امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا  اور علاقے   میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ڈی آئی  جی  سکھر اور متعلقہ ایس ایس پیز نے   اجلاس کو علاقے  میں  امن وامان کے لیے کیے گئے  اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار  نے کہا کہ سندھ کی شاہراہوں سے  ڈکیٹییوں کا خاتمہ کریں  گے  انہوں نے کہا کہ  شہریوں کی حفاظت کے لیے شاہراہوں کو محفوظ بنائیں گے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جرائم کے خاتمے میں پولیس سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جرائم کی روک تھام کے لیئے  شاہراہوں پر قائم پولیس چیک پوسٹس کے کو مؤثر اور مربوط بنائیں  گے  تاکہ معاشرے مین امن و امان کی فضاء قائم کی جا سکے ۔