ملتان ،17 اپریل (اے پی پی ):حکومت پنجاب نے منشیات کے عادی افراد کی صحت یابی کی بحالی کے لیے اقدامات جاری کر دئیے۔
اس سلسلے میں ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس نے منشیات فروش مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان ڈویژن کی کمشنر مریم خان، آر پی او ملتان ریجن کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے منشیات بحالی مرکزکا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کمشنر مریم خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے منشیات فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے عادی افرد کی بحالی کی جا رہی ہےانہوں نے کہا کہ منشیات بحالی مرکز میں زیر علاج افراد کی ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد انکی صحت بحال کرنا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ بحالی مراکز میں زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کے لیے ٹیوٹا کے تعان سے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں تاکہ ہنر کے ذریعے معاشرے کا قابل فرد بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کورس مکمل ہونے ہے بعد ٹیوٹا ان افراد کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا۔
کمشنر نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو نشہ کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مرکز میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین سے گفتگو بھی کی۔
پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر خصوصی مرکوز کرنی چاہیے ۔سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے کہا کہ مریضوں کو بحالی کے عمل کے دوران سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔معاشرے سے منشیات کا خاتمہ اور حوصلہ شکنی اجتماعی زمہ داری ہے۔
بعدازاں کمشنر مریم خان ، آر پی او کیپٹن ر سہیل چوہدری اور دیگر پولیس افسران نے انسدادِ تشدد مرکز خواتین کا دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کی خواتین سےمرکز کے بارے میں دریافت کیا۔
کمشنر مریم خان نے مرکز میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے بھی احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار ،ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نعیم، سپرٹنڈنٹ ڈی آر سی سمیرا ستار بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں کمشنر مریم خان، آر پی او کیپٹن ر سہیل چوہدری، سی پی او صادق ڈوگر نے وائ سی ڈی او کے زیر نگرانی مرکزکا دورہ کیا اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےبارے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔