اسلام آباد،18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور عوام سے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو گندم کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،وفاقی حکومت اس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان رفیق جواد ملک اور انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان افضل محمود بٹ بھی موجود تھے۔