پاکستان ریلوے سکھر کی جانب سے ریلوے املاك پر قابضین کے خلاف کارروائی، جرمانے وصول

19

سکھر۔ 19 اپریل (اے پی پی):پاکستان ریلویز نے خانپور چاچڑاں شریف (کلوز سیکشن) میں زرعی ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی  کرتے ہوئے جرمانے وصول کئے ۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر فرمان غنی کی خصوصی ہدایات پر پورے سکھر ڈویژن میں ریلوے اراضی زرعی زمینوں پر ناجائز قابضین کی خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کارروائی بھی شروع کی گئی ہے ۔کارروائی کی شروعات خانپور، چاچڑاں کلوز سیکشن سے کی گئی ، تین روزہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کوٹلہ پٹھان،ججہ عباسیاں،زاہر پیر، چاچڑاں اور زاہر پیر کلوز سیکشن میں DEN-III منیجر اینٹی انکروچمنٹ سکھر KPR,این ,IOW اور ڈی ایس پی ملتان کی قیادت میں کیا گیا۔

تین روزہ اینٹی انکروچمنٹ ریکوری آپریشن میں 28.07 ایکڑ ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین سے بطور جرمانہ مبلغ رقم 761782 روپے جبکہ لیبرز سے مبلغ 101650 روپے کرایے کی مد میں وصول کیے گئےتاہم ا سکے علاوہ 0.5 ایکٹر رقبہ مالیت 5 لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے ۔

دوران آپریشن ناجائز قابضین کو واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز کی اراضی پر کسی کو بھی غیر قانونی کاشت کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔