ضمنی انتخابات 2024: تمام پارٹیوں کو برابر کا موقع دیا جا رہا ہے، الیکشن اور سکیورٹی کے انتظامات بھی بھرپور کیے گئے ہیں: عوامی ردعمل

14

لاہور، 21 اپریل (اے پی پی): ضمنی انتخابات 2024 کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر میدان سج گیا اور پورا شہر میں بینروں اور پوسٹروں کی بہار۔ زندہ دلانے لاہور نے ضمنی انتخابات میں بھی بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا۔

لاہور کے پانچوں حلقوں میں پر انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مختلف حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ائے لوگوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کے انتظامات بہت اچھے کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی بھرپور کیے گئے ہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی حلقے میں کسی قسم کی کوئی بدمزگی یا لڑائی دیکھنے میں نہیں آئی اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ لوگوں کا کہا تھا کہ تمام پارٹیوں کو برابر کا موقع دیا جا رہا ہے اور کسی بھی جماعت کو کوئی خاص سہولت نہیں دی گئی تاکہ تمام پارٹیاں اپنی ووٹرز کو لائیں اور ووٹ کاسٹ کروائیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے لوگوں نے اپنی اپنی پارٹی کو سپورٹ کیا اور اپنی پارٹی کی جیت کی پیش گوئیاں بھی کیں۔