لاہور 22 اپریل ( اے پی پی ) بھارت سے ائےسکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد پیر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گے۔ترجمان بورڈ کے مطابق گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے دوران بھارتی یاتریوں نے گریٹر اقبال پارک شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کی سیر کی اور انار کلی شاہ عالم مارکیٹ و دیگر ملحقہ بازاروں سے شاپنگ کی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہاں عزت و احترام ملا ،لاہوریوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں واقعہ ہی کہتے ہیں “لاہور لاہور ہے” یا تریوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی لاجواب ہے ہمیں یہاں ا کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے ہماری مہمان نوازی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے سکیورٹی رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔خصوصی طور پر رہا ئش کے انتظامات بہت اچھے تھے ہمارے گوردوارں صاحبان کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے لاہور میں یاتریوں کےدو روزہ قیام کے دوران یہاں کا دورہ کیا اور کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور یاتریوں سے انتظامات بارے اگاہی لی بورڈ کے ایڈیشنل سیکٹری شرائن رانا شاہد نے کہا کہ یاتریوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے اور نارووال سے لاہور سفری سہولیات کے لیے ٹرین کے اغاز پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی مشاورت سے کیے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے انے والے یاتری کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔