چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیر  کی  ملاقات،  عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  دی

27

اسلام آباد،24اپریل  (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے  پارلیمنٹ ہاؤس  میں بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں  امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی  کو  چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، دو طرفہ تعاون ، عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔