وفاقی وزیر امیر مقام کو کشمیر کونسل کے امور کے حوالے سے بریفنگ

18

 

اسلام آباد، 24اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران ، انجینئر امیر مقام کو کشمیر کونسل کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے کونسل سے متعلق انتظامات، حالیہ کردار اور موجودہ ملازمین اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو آزاد کشمیر کے کونسل کے کردار کے بارے میں بتایا گیا اور کہا کہ کونسل کا بنیادی کردار حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس بار کشمیر کونسل مشاورتی کردار ادا کر رہی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مشاورتی کردار کا تعین ہونا چاہیے تاکہ ہم کونسل کی کارکردگی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے کردار کا تعین کرنا بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کونسل کے امور کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔