پتوکی،27 اپریل( اے پی پی) :گورنمنٹ ڈگری کالج جناح ہال میں تحصیل بھر کے ایلیمینٹری اسکولز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز ،ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب کی صدارت ڈی ای او ایجوکیشن تحصیل پتوکی شکیل احمد رضوی نے کی ۔تقریب میں تحصیل بھر کے ایلیمینٹری اسکولز کے میل اور فی میل ٹیچرز اور طلباء کی کثیر تعدار میں شرکت کی خصوصی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اسکولز کے بچوں نے آنے والے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا،تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم نے ویڈیو لنک کے زیعے خصوصی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ تعلیمی افسران اور اساتذہ اکرام میرے بازو بن کر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپورکردار ادا کریں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تقریب میں مختلف اسکولز کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی،اسکول کے بچوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے موجودہ حالات کی عکاسی کی تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔