کوہلو ؛ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

27

کوہلو، 27 اپریل (اے پی پی ):حکومت بلوچستان کی جانب سے نافذ کردہ تعلیمی ایمرجنسی اور دی گئی ہدایات کے مطابق ہزاروں بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کوہلو کی زیرنگرانی محکمہ تعلیم ضلع کوہلو کے آفیسرز کی رپورٹس کی روشنی میں 200 سے زائد غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے  ۔

اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، تمام افسران سکولوں کا دورہ کرکے غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر محکمہ تعلیم میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔