ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کیجانب سے بارشوں میں ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری

21

ملتان، 27اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے بارشوں میں ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے سیلابی سیزن سے قبل ریسکیو ،پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کو مشینری اور سٹاک چیکنگ کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں پری مون سون اور فلڈ انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات ختم کرکے مکمل انسپکشن کی جائے جبکہ دریائے چناب پر سیلاب کے حوالے سے فرضی مشقیں بھی کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلابی موسم میں سے قبل ادویات،ویکسین،ٹینٹ سمیت اشیاءضروریہ کا سٹاک مکمل کیاجائے جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث واسا کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

قبل ازیں اجلاس میں متعلقہ محکموں نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔