لاہور،27اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس کے تاریخی دربار میں ایم ۔ اے قریشی کی کتاب ”نسل نو اور اقبال”کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے علامہ اقبال کے افکار و نظریات کی روشنی میں نسل نو کی کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ہمارا عظیم اثاثہ ہیں اور ان کے کلام کو ایران ،جرمنی اور ترکی میں بہت سراہا جاتا ہے۔
اس موقع پر ماہر اقبالیات بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر وحید الزمان طارق ، عظمی زریں، ایم اے حجازی وحید خواجہ ، پیر طارق شریف زادہ ، منشاہ قاضی اور اعظم منیر بھی موجود تھے۔