گلگت ؛ صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنے  کےحوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

31

گلگت،27اپریل (اے پی پی):گلگت شہر کی صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنے  کےحوالے سے صوبائی ہسپتال گلگت کی انتظامیہ کے زیر اہتمام  ایک آ گاہی ریلی نکالی ٹراما سنٹر پی ایچ کیو ہسپتال سے فیملی ونگ  تک نکالی گئی۔ ریلی میں پی ایچ کیو ہسپتال کے  ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین شامل ہوئے۔شرکاء ریلی نے اسی مہم کی مناسبت سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سرتاج حسین رضوی نے کہا کہ بحیثیت شہری اپنے شہر اور ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ہسپتال کے اندر یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اس لئے عوام سے گزارش ہے کہ وہ ہر جگہ بلخصوص ہسپتالوں میں صفائی کا اہتمام کریں تاکہ جراثیم نہ پھیل سکیں اور ماحول صاف ستھرا رہے۔