خیرپور،29اپریل(اے پی پی)گورنمنٹ گرلز کالج فار ویمن میں دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی جس کا افتتاح ریجنل ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالقادر چاچڑ اور پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے کیایہ سائنسی میلہ دو دن تک جاری رہے گا۔
نمائش میں ویمن کالج کی تمام طالبات جس میں بی اے۔ بی ایس سی،فرسٹ ایئر ،انٹر کی سب طالبات نے اپنے اپنے سائنسی پروجیکٹ بنائے ہیں جس میں آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق چیزوں کو دکھایا ہے،سائنسی طریقے سے ان کا حل کیا ہے اور کس طرح سے ان سے فائدہ لیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کتابی میلے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ قربان منگی نے بھی کتابوں کا اسٹال لگایا اور کچھ کتابیں کالج کی لائبریری کو ڈونیٹ بھی کیں۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبدالقادر چاچڑ نے مختلف اسٹالوں کو دیکھنے کے بعد کہا میں نے دوسرے کالجز کے پروگراموں میں شرکت کی لیکن میں نے یہ دیکھا کہ اس کالج کی لڑکیاں دوسرے ممالک کی لڑکیوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے کالج کی طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگراموں میں دوسرے ضلعوں سے زیادہ ہوشیار ہیں میری خواہش ہے کہ تمام طالبات ترقی کریں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔