ملتان،29 اپریل(اے پی پی):کھلی کچہری میں شہریوں کی تعداد میں اضافہ، متعدد درخواستوں کا فوری حل کیا گیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن، واسا،ایم ڈی اے، ریونیو، ویسٹ مینجمنٹ، متعلقہ افسران موجود تھے۔
مریم خان نے کہا کہ عام شہری کی فلاح و رہنمائی اصل مقصد ہے ، ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے اور کہا کہ عادی درخواست گزاروں کی لسٹ بنائیں۔ انہوں نےکہا کہ رجسٹرار آفس، لینڈ ریکارڈ سنٹر میں معاملات درست کریں ، کھلی کچہری میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور کہا ایڈیشنل کمشنرز ریونیو کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں اور ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جائے اور عوام کیلئے فرد ملکیت، وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔











