پتوکی, 29 اپریل ( اے پی پی(:گزشتہ 3 روز سے بی ایس لنک نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈنے کے لئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
لواحقین کیمطابق انکا 30 سالہ محبوب نامی نوجوان گھر سے نکلا والدہ کو کال کرکے خودکشی کرنے کا بتایا اور نہر میں کود کر خودکشی کرلی۔عینی شاہدین کیمطابق چھانگا مانگا روڈ پر دین پور ڈوبہ کے قریب نوجوان نے بی ایس لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔نوجوان کو نہر میں ڈوبے آج تیسرا دن ہے جسکی تلاش کے لئے ریسکیو سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ریسکیو کی امدادی ٹیمیں پچھلے 3 روز سے 24 گھنٹے نہر کنارے موجود ہیں نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کرنے کے لئے ریسکیو کیجانب سے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی میڈم رابعہ خلیل کا کہنا تھا کہ ریسکیو کیجانب سے لائن سرچ۔سکوبا ڈائیونگ۔مقامی CERT ٹیم۔بوٹ سپننگ تکنیک کے ذریعے آپریشن جاری ہے۔











