کوئٹہ، 29 اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کچھی میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر) جمیل احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز احمد مستوئی ، ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری، ڈی ایس وی کچھی پسند خان مستوئی اور ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او عبد الرحیم زرکون بھی موجود تھے۔