ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا اے این پی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

28

 اسلام آباد،02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان کی ولی باغ ( چارسدہ) میں واقع رہائش گاہ آمد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا اور ہمدردی کا اظہار کیا۔