سیالکوٹ،2مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب میں واپسی پر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 31 باراتی زخمی ہوگئے ہیں ۔ترجمان ریسکیو 1122 مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ ساہوالہ گاؤں کی طرف سے آنے والی بس جو کہ سمبڑیال ولیمہ کی تقریب میں جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 70باراتیوں میں سے 31باراتی جن میں خواتین و مرد شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔