وزیر اعظم شہباز شریف کی سائرہ افضل تارڑ سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

20

اسلام آباد ،3 مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے گھر ان کے والد افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے گئے۔

وزیراعظم نے اہلِ خانہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ افضل حسین تارڑ صاحب کی ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔