چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کا گوجر خان کا دورہ

40

 

گوجر خان،04 مئی (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر چیف  ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم   نے گوجر خان کا دورہ کیا۔ انھوں نے تحصیل میونسپل آفیسر و انتظامی افسران کے ہمراہ شہر کے مرکزی بازار کا دورہ کیا اورشہر میں صاف پانی کی فراہمی صفائی و دیگر انتظامات پر تفصیلی آگاہی حاصل کی۔

 اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکو کارہ نے شہر میں جاری لائبریری  سرکاری سکول کی بلڈنگ کی تزئین آرائش سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں و ان میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے بھی آگاہ کیا۔

 ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم نے گوجر خان سٹی میں طالبات و مقامی خواتین کے لئے الگ سے لائبریری کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے ہمراہ شرکت کی جہاں انھیں لائبریری کے تمام شعبوں میں کمپوٹر کورسز و فن خطاطی کی کلاسز سے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 وزیر اعلی پنجاب کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے چیف آفیسر  پنجاب ڈاکٹر محمد  عبداللہ تبسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب  صوبے کے زیر انتظام تمام سرکاری اداروں میں بہتری لانے کی خواہشمند  ہیں، اس سلسلے میں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے شہری مقامی ترقی میں انتظامیہ کے معاون ہیں،  اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکو کارہ نے شہریوں کی بہتری کے لئے کام کیا ہے جو دکھائی دے رہا ہے،  خواتین کے لئے الگ سے لائبریری کے قیام سے طالبات کو آسانیاں میسر آئیں گے۔انہوں نے  کہا کہ  صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں   میں ادویات  کی فری فراہمی  زچہ بچہ میں   جدید طبعی سہولیات کی دستیابی  سمیت متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔