اسلام آباد,6مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور انہیں صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عشائیہ دیں گے۔ صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔