وفاقی  دارالحکومت میں میں روٹی کی قیمت 16 روپے ، نان 20 روپے برقرار رہنے کا اعلان

6

 

اسلام آباد، 06 مئی  (اے پی پی ):،اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی  کے  معاملہ پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر اقتدار میں روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ نان 20 روپے برقرار رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری   ویڈیو بیان کے مطابق اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتیں نوٹیفکیشن کے مطابق رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے بعد روٹی کا وزن 120 گرام کی بجائے 100 گرام ہوگا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو دوبارہ نان روٹی قیمتوں کی انسپکشنز کی ہدایت جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے میں خریدیں