ٹیکسٹائل ، گرین فنانسنگ، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ اور دیگر سیکٹرز میں آگے بڑھنے کے لیے حکومت نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے؛ رومینہ خورشید عالم

21

اسلام آباد،07 مئی (اے پی پی): وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر، گرین فنانسنگ، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ اور دیگر سیکٹرز میں   آگے بڑھنے کے لیے حکومت نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جس کے تحت ڈائیلاگز کی سیریز منعقد کی جاۓ گی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں توانائی کی منتقلی پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کاربن ٹریڈنگ اور کاربن مارکیٹنگ کے بہترین مواقع موجود ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے۔

پاک جرمن کلائمیٹ اینڈ انرجی پارٹنرشپ (PCCEP) اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) کے تعاون سے “بجلی مارکیٹ میں اصلاحات اور گرین فنانسنگ کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر میں توانائی کی منتقلی” کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔