صوبہ بلوچستان وسندھ میں جرائم کنٹرول کرنےاورامن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

5

 

کوئٹہ، 70مئی (اے پی پی ): آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اورآئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت بلوچستان،سندھ میں جرائم  کنٹرول کرنے اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اِجلاس میں ڈی آئی جیز بلوچستان اور ڈی آئی جیز سندھ نے جرائم اور امان وامان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ویڈیوز لنک کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اِجلاس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال، اس مقصد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اس موقع پر دونوں آئی جیز عبدالخالق شیخ اور غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو تحقیقات کی بدولت جرائم کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ہدایات دیں اور کہا کہ امن وامان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اورعوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔