سانحہ 9 مئی، ملتان میں قومی اداروں سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی

29

ملتان، 09 مئی (اے پی پی ):سانحہ 9 مئی کی مذمت کیلئے پوری قوم ایک پرچم تلے اکھٹی ہوگئی، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی اداروں سے اظہار یکجتی کیلئے مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کی۔

ضلع کونسل سے چوک کچہری تک ہونیوالی ریلی میں شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔ ریلی میں ضلعی محکموں،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے سانحہ 9 مئی میں ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کی شدید مذمت،نعرہ بازی کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے 9 مئی 2023ء کو شہداء کے مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا اور 9 مئی 2023ء کو عوام اور اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز ، پولیس نے شرپسند عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم سیہ پلائی دیوار کی مانند اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

سی پی او صادق علی ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی شریک ہوئے ۔