حب؛ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 09 مئی کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

20

حب،09 مئی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ حب اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 09 مئی  کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی، ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کی انتظامیہ کی جانب سے نکالی گئی، ریلی   گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب سے شروع ہوکر اسسٹنٹ کمشنر آفس حب تک اختتام پذیر ہوئی جس کی سربراہی  اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی نے کی۔

  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  نے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں ریاست کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتا ہے ۔

اس موقع پر انکے ساتھ اسکول ھذا کے سینئر ہیڈماسٹر محمدرفیق بلوچ ، چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو محمدفیض شیخ، ڈی ڈی او حب حبیب اللہ گرگناڑی، محمدنعیم بلوچ،میر محمد امین گنگو،محمد حسن ڈی ایم،منیر احمدبلوچ، عبدالطیف رونجہ،عبدالمنان روغانوی،عبدالعزیز بندیجہ، نذیراحمد،ہدایت اللہ ، ڈی ڈی ایس او حب اسکاؤٹس برکت علی ایس پی ای ٹی،سول سوسائیٹی سے ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ، کونسلران میں محمد جعفر رند،شیرجان ، عبدالغنی رند،اسسٹنٹ کمشنر حب مرتضیٰ شیخ ، محاسب عبدالسلام بلوچ، نیک محمد رند ٹاون انچارج ، ارباب علی مگسی، غلام حسین لاشاری، صحافیوں سمیت پولیس فورس اور لیویز فورس کے جوانان شامل تھے۔