جلال پورپیروالا؛ سانحہ 9 مئی کی مذمت کیلئے  ریلی نکالی گئی

27

جلال پورپیروالا،09 مئی (اے پی پی ):سانحہ 9 مئی کے ایک سال بیت جانے پر پراسیکیوشن آفس جلال پور پیر والا کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت اے ڈی پی پی غلام عباس نے کی جس میں سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کیگئی ۔

 افواجِ پاکستان سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی پی غلام عباس نے  کہا کہ سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افواجِ پاکستان ہمارے ملک و قوم کی سالمیت کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جنہوں نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور اس سانحہ میں اپنا کردار ادا کیا ان عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے ۔