ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے؛میاں فہد

24

اسلام آباد، 09 ( اے پی پی) کنٹری ہیڈ پاکستان شن زین گروواٹ نیو انرجی میاں فہد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی چیلنج ہے،  ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایک ہفتے پر مشتمل پاکستان پائیداری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی اور اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آفت پاکستان کے لیے مستقبل میں سکیورٹی خطرہ بن جائے گی۔انھوں نےکہا کے ماحولیاتی تبدیلی کو ہمیں اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے ،قابل تجدید توانائی پر توجہ دے کر پاکستان کے توانائی اور ماحولیاتی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،  تمام سرکاری اورمقامی اداروں کو مل کر اس پرکام کرنا ہوگا ۔