چنیوٹ؛ڈی پی او عبداللہ احمد کا سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن صدرکااچانک دورہ

18

چنیوٹ،10 مئی (اے پی پی):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن صدرکااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ پولیس سروسز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔

ڈی پی او نے پولیس اسٹیشن کی عمارت، حوالات،  میس, فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی۔انہوں نے پولیس اسٹیشن میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔انہوں  نے تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار کیا،متعلقہ افسران کو کسی بھی بیگناہ شخص کو حراست میں نہ رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اسٹیشن عملہ کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پولیس افسران عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں۔ انہوں نے  ہدایت کی کہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو بروقت راہنمائی اور جدید سہولیات کی  فراہمی اور کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔