لاہور،14مئی (اے پی پی):لاہور میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی)کے زیر اہتمام مذاکرے کا اہتمام کیا گیا،جسکا موضوع “مذہبی ہم آہنگی”تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی وکالم نگار مجیب الرحمن شامی اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار سلمان غنی نے کہا کہ اسلام امن،محبت اور بھائی چارے کا دین ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں با مقصد تعلیم کو فروغ دیا جائے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔اس سلسلے میں تمام امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور سر بلندی کیلئے مل کر کام کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی بھائیوں کا احترام ہمارا قومی فریضہ،اسلامی تعلیمات اور تربیت کا حصہ ہے، پاکستان کو اس کی اصل منزل و ترقی کے بامِ عروج تک پہنچانے کیلئے یہی جذبہ کام آئے گا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اشفاق سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر نوید الہی،ڈاکٹر ارشا سلیم میر،ڈاکٹر عا ئشہ اشفاق اور ایمنوئیل سرفراز نے بھی خطا ب کیا۔
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی)بشری بشیر نے پروگر ام کے اغراض و مقاصد بیا ن کر تے ہو ئے کہا کہ اس خصوصی نشست کا مقصد معاشرے میں بڑ ھتے ہوئے عدم برداشت کے رویے کو ختم کر نا اور یہا ں بسنے والی اقلیتوں کے درمیان با ہمی رواداری اور بھا ئی چا رے کو فرغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نشست سے جو نیئرز کو سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا مو قع بھی ملے گا۔تقریب کے آخر میں ڈی جی پی آئی ڈی بشری بشیر کی جا نب سے مہما نوں کو شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔