قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا؛ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

22

 

اسلام آباد،14مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سٹیٹ کے نمائندے ہیں، ان کی طرف سے ان کیمرہ بریفنگ کے پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی طرف سے ان کیمرہ بریفنگ کی ریکوئسٹ قومی سلامتی کی وجہ سے کی گئی تھی، ہمیں قومی سلامتی کو سمجھنا چاہئے، اٹارنی جنرل نے اپنے تمام تاثرات کو واضح کر دیا ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات کو اس طرح خطوط کے ذریعے سوشل میڈیا پر اجاگر نہیں کرنا چاہئے، کسی معاملہ پر بحث  کرنا ہو تو چیف جسٹس فل کورٹ بلا سکتے ہیں اور تناؤ کے ماحول کو کم کر کے تمام اداروں کو مل جل کر چلنا ہوگا۔